پی اے سی کااجلاس، شفافیت ، آڈٹ عمل بہتر بنانے پر زور

لاہور (خصوصی رپورٹ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹیIII کا اجلاس رکنِ صوبائی اسمبلی احمد اقبال کی زیرِ صدارت ہوا۔ ارکان اسمبلی تنویر اسلم ملک، راجہ صغیر ، شوکت راجہ، احمد خان لغاری، ملک خالد محمود بابر، عبدالعزیز خان اور رانا ارشد نے شرکت کی۔ محکمہ صحت اور محکمہ آبادی کے سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔اہم مباحث کا مرکز آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم رہا، کارکردگی کے بروقت جائزے، شفافیت اور آڈٹ کا عمل مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ صحت، تعلیم اور مقامی حکومت سمیت مختلف شعبہ جات سے موصول ہونے والی انکوائریز کا جائزہ لیا گیا جن میں سے اس وقت 184 انکوائریز زیرِ تفتیش ہیں۔ کمیٹی نے ڈیٹا تک رسائی کی اہمیت اور آڈٹ شدہ اداروں کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کی تصدیقی جانچ پر بھی گفتگو کی۔چیئرمین نے ہدایت کی کہ اداروں کی بہتری کیلئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹیIII کاہر رکن ایک ایک تجویز پیش کرے۔