پی اے سی کااجلاس، آڈٹ پیراز کا جائزہ ،انکوائریزکاحکم

لاہور (خصوصی رپورٹ)پبلک اکا ئونٹس کمیٹی I کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں چیئرمین افتخار حسین چھچھر کی زیر صدارت ہوا۔ محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے مالی سال 2022-23 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ ریکارڈ کی عدم پیشی، ٹینڈر قوانین کو نظر انداز کرنے اور بے قاعدہ اخراجات سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ چیئرمین نے رقوم وصولی اورانکوائریوں کے احکامات جاری کیے اور محکمہ خزانہ کو پی اے سی کے فیصلوں پر عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔