حکومت اصلاحات کے عمل میں شفافیت کے اصول اپنائے گی:اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم  کی صدارت میں اقتصادی اصلاحات کمیٹی کا پہلا اجلاس، جامع معاشی ترقی پر زور‘اصلاحات اور ترقی کے اقدامات پر مشاورت
اسلام آباد( آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کی صدارت میں حکومت کی اقتصادی انتظامی اصلاحات کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کے جامع اقتصادی اصلاحاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار  پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں  توانائی، سماجی شعبے اور گورننس  سمیت مختلف اہم شعبوں میں اصلاحات اور ترقی کے اقدامات پر مشاورت کی گئی۔ اس دوران کمیٹی نے پلاننگ کمیشن اور متعلقہ وزارتوں  کے کردار اور ذمہ داریوں پر بھی تبادلہ  خیال کیا تاکہ زیادہ جامع اور مؤثر اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار  نے شمولیتی اور پائیدار معاشی ترقی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت اصلاحات کے عمل میں تمام شعبوں میں یکساں توجہ اور شفافیت کے اصول اپنائے گی۔اجلاس میں  وزیر منصوبہ بندی اور ایس اے پی ایم طارق باجوہ  نے شرکت کی جبکہ  وزیر خزانہ، اقتصادی امور کے وزیر اور موسمیاتی تبدیلی کے وزرا** آن لائن شرکاء￿  کے طور پر اجلاس میں شامل ہوئے