لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکا ئونٹس کمیٹی ٹو نے محکمہ صنعت، تجارت، سرمایہ کاری و ہنرمندی اور اسکے ذیلی محکموں و خودمختار اداروں سے متعلق آڈٹ اعتراضات پر متعلقہ افسروں سے 30 روز میں وضاحت طلب کر لی۔ چیئرمین علی حیدر گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا، مالی بے ضابطگیوں، سرکاری فنڈز کے درست استعمال اور مالیاتی امور پر اعتراضات زیر بحث آئے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ تمام آڈٹ اعتراضات پر واضح وضاحت کیساتھ مکمل آڈٹ ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔ اجلاس میں آڈٹ سفارشات پر عملدر آمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ جاری کردہ ہدایات پر بروقت عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔