ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنانے کیلئے اشتراک عمل کا فیصلہ

فوکل گروپ بنانے، خواتین کی زیر قیادت انٹرپرینیورشپ کو آگے بڑھانے پر غور
لاہور(خصوصی رپورٹ)سمیڈا اورایس ای سی پی نے ایس ایم ای سیکٹر کو مضبوط بنانے کیلئے اشتراک عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ سمیڈا ہیڈ آفس میں سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر سیٹھ اور کمشنر ایس ای سی پی مظفر مرزا کی زیرصدارت اجلاس میں باضابطہ ایم او یو تیار کرنے، مشترکہ فوکل گروپ بنانے، خواتین کی زیر قیادت انٹرپرینیورشپ کو آگے بڑھانے، ایس ایم ای اور سٹارٹ اپ کی تعریفوں کو ترتیب دینے، کاروبار کو باضابطہ بنانے اور مشترکہ ایس ایم ای فیسیلی ٹیشن ڈیسک کے قیام پر غورکیا گیا۔ سی ای او سمیڈا نے ایس ایم ایز کے فروغ پر زور دیا اورامید ظاہر کی کہ دونوں تنظیموں کا اشتراک رسمی شعبے میں ایس ایم ایز کی رجسٹریشن کی رفتار کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ مفاہمت نامے سے باہمی تعاون کا طویل المدتی روڈ میپ طے ہو سکے گا۔اس موقع پر کمشنر ایس ای سی پی نے بتایا رواں سال 35 ہزارسے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئی ہیں۔ یہ تعداد پچھلے سال کے ریکارڈ سے 27 فیصد زیادہ ہے۔