نور کوٹ(خصوصی رپورٹ)شکرگڑھ کے علاقہ نورکوٹ میں ملزموں نے باپ کے سامنے بیٹے کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ نور کوٹ چوک میں باپ بیٹا شاپنگ کرنے گئے تو معمولی بات پر ملزموں نے نوجوان پر چھریوں سے حملہ کردیا۔باپ ملزموں کی منتیں کرتا رہا مگر انہیں ترس نہ آیا۔ نوجوان کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم فرارہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔