سید والا(خصوصی رپورٹ)سید والا میں نامعلوم ڈاکو ئوں نے کریانہ مرچنٹ کے ڈسٹری بیوٹر کو لوٹ لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر 12 کے رہائشی اسد جاوید جو کہ دکانوں پر بسکٹ وغیرہ سپلائی کرتا ہے کو گا ئوں ہرچوکی موڑ کے قریب دو مسلح ڈاکو ئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر 16 ہزار روپے نقدی30 ہزار روپے کے بسکٹ وغیرہ اور قیمتی موبائل فون چھین لیا۔ علاقہ میں یکے بعد دیگرے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلٰی حکام سے ڈاکو ئوں کی گرفتاری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے سد باب کے م ئوثر اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔