200 کے وی اے کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی خریداری

ٹرانسفارمرز کی خریداری کے لئے ایک ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر  )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے۔کمپنی نے 200 کے وی اے کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ مون سون سیزن میں گرمی سے متاثر ہونے والے ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا جا سکے۔لیسکو کے مطابق ٹرانسفارمرز کی خریداری کے لئے ایک ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ تک ٹرانسفارمرز کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا جس سے صارفین کو بجلی کی فراہمی میں مزید مشکلات سے بچایا جا سکے گا۔