قصور(خصوصی رپورٹ) تین مختلف مقامات سے لڑکی سمیت تین افراد کو اغوا کرلیاگیا، محلہ فرید آباد کوٹ رادھاکشن کے رہائشی محمداکبر میو کا 17سالہ بیٹا گھر سے باہر گیا جو تاحال واپس نہیں آیا،کوٹ بلوچاں والا کوٹ رادھاکشن کے رہائشی آ رکھا میو کا 16سالہ بیٹا محمدعثمان بازار گیا جوتاحال واپس نہیں آیا، شبہ ہے کہ دونوں لڑکوں کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کرلیا ہے، باغیچی محلہ مصطفی آباد کے رہائشی محمدرفیق کی 14سالہ بیٹی (ط) گھر سے سامان لینے کیلئے مین بازار گئی جوتاحال واپس نہیں آئی، جسے کسی نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا ہے، پولیس مقدمات درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔