اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خارجیوں اور خوارج کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
یہ بات انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور سرحدی علاقوں میں سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن اولین ترجیح ہے اور وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں صوبے کے عوام کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کا خاتمہ مشترکہ اقدامات سے کیا جا رہا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وفاقی تعاون ناگزیر ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔