متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 کو ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بامعاوضہ عام تعطیل ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق وفاقی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ جمعہ 2 جنوری کو وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے ریموٹ ورک کا دن ہوگا، تاہم جن ملازمین کی ذمہ داریاں دفتر میں حاضری کے بغیر ممکن نہیں ہوں گی، انہیں دفاتر آنا ہوگا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس فیصلے کا مقصد ملازمین کو نئے سال کا آغاز آسان اور پرسکون انداز میں کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ادھر نئے سال کے موقع پر یو اے ای بھر میں تقریبات کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں:
راس الخیمہ: 6 کلومیٹر طویل ساحل پر 15 منٹ تک شاندار آتش بازی
دبئی: گلوبل ولیج، اٹلانٹس دی پام اور بلیو واٹرز آئی لینڈ پر آتش بازی، ڈرون شوز، کنسرٹس اور بیچ پارٹیز
ابوظبی: شیخ زاید فیسٹیول کے دوران 62 منٹ طویل آتش بازی اور دنیا کے سب سے بڑے ڈرون شو کی تیاریاں مکمل