یکم مئی (یومِ مزدور) کے موقع پر پنجاب حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل لاہور سمیت پورے صوبہ پنجاب میں عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر نجی ادارے بند رہیں گے۔حکومت کے اعلان کے مطابق جمعہ کے روز یومِ مزدور کی مناسبت سے عام تعطیل کے باعث صوبے بھر میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، جبکہ بازار اور کاروباری مراکز بھی بند رہنے کی توقع ہے۔