گلگت بلتستان میں عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے

گلگت بلتستان میں عام انتخابات 24 جنوری 2026 کو ہوں گے

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق الیکشن 24 جنوری 2026 کو ہوں گے۔

 چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے اس موقع پر کہا کہ انتخابی تیاریوں اور انتظامات کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ پولنگ کے دن کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران شفافیت، سیکیورٹی اور منصفانہ عمل کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کے درمیان بھرپور رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اعتماد دینے کے لیے پولنگ اسٹیشنز، انتخابی مواد، تربیت یافتہ عملے اور سیکیورٹی پلان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی متوقع ہے، جس کے بعد گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منظم ہوں گے۔