بھارتی نژاد شخص کی ہسپتال میں موت، ایلون مسک کی سسٹم پر تنقید

ٹورنٹو (آئی این پی) کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن کے گرے ننز کمیونٹی اسپتال میں 44 سالہ بھارتی نژاد شخص پرشانت سری کمار کی موت کے بعد کینیڈین ہیلتھ سسٹم شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ غیر ملکی  میڈیا کے مطابق پرشانت سینے کے شدید درد کے باوجود 8 گھنٹے سے زائد وقت تک طبی امداد کے انتظار میں رہا اور مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کے عملے نے شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا، ایک ای سی جی ٹیسٹ کیا گیا جس میں فوری خطرہ ظاہر نہیں ہوا جس کے بعد علاج میں مزید تاخیر کی گئی