ایلون مسک کی امریکی صدرکے ٹیکس میں کٹوتی و اخراجات بل پر شدید تنقید

کٹوتی اور اخراجات کا بل امریکی صدر کا گھنائونا اور مکروہ فعل ، بل کو مزیدبرداشت نہیں کر سکتا: ایلون مسک
واشنگٹن (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سابق رکن اور دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک نے امریکی صدر کے ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات بل پر تنقید کی ہے۔ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ کٹوتی اور اخراجات کا بل امریکی صدر کا گھنائونا اور مکروہ فعل ہے، ٹرمپ کے کٹوتی اور اخراجات بل کو مزیدبرداشت نہیں کر سکتا۔ارب پتی شخص کا کہنا ہے کہ جنھوں نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا انہیں شرم آنی چاہیے۔