واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ 500 ارب ڈالر کے مصنوعی ذہانت کے منصوبے پر ایلون مسک نے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے لیے جس رقم کا وعدہ کیا گیا، وہ اصل میں موجود نہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اے آئی منصوبے کے حوالے سے کہا تھا کہ اسٹار گیٹ نامی یہ منصوبہ امریکا میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے میں کم از کم 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، ایلون مسک نے کہا کہ 500 ارب ڈالر کے اے آئی منصوبے کے مرکزی سرمایہ کاروں کے پاس اصل میں پیسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سافٹ بینک کے پاس 10 ارب ڈالر سے کم محفوظ ہیں۔