باپ نے گھریلو جھگڑے پر دو بچوں سمیت 9 افراد کو چاقو سے قتل کردیا

ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور کے بچے،پڑوسی شامل  جو مدد کے لیے پہنچے تھے
 ملزم کا فون پر اہلیہ سے جھگڑا ہوا  تھاجس کے بعد وہ غصے میں آ گیا‘ میڈیا رپورٹس 
پاراماریبو (آئی این پی) جنوبی امریکی ملک سرینام میں چاقو سے کیے گئے ہولناک حملے میں 5 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت پاراماریبو سے تقریبا 25 کلومیٹر مشرق میں واقع ضلع کومے ویجنے میں پیش آیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا فون پر اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد وہ غصے میں آ گیا اور چاقو سے اپنے بچوں پر حملہ کر دیا۔ شور سن کر پڑوسی بچوں کو بچانے کے لیے آگے بڑھے، تاہم وہ بھی حملے کی زد میں آ گئے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور کے بچے اور وہ پڑوسی شامل ہیں جو مدد کے لیے پہنچے تھے۔