گھریلو جھگڑے پر تین بچوں کا باپ ہائی وولٹیج لائن پر چڑھ گیا

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ )ننکانہ صاحب میں شہری نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر خودکشی کی کوشش کی، تاہم بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محلہ شیخاں ریلوے روڈ ننکانہ صاحب کے رہائشی تین بچوں کا باپ خالد ہائی وولٹیج لائن پر چڑھ گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت اور اے ڈی سی شاہد کھوکھر نے موقع پر پہنچ کر شہری سے مذاکرات کیے اور تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔