فیصل آباد، بیوی نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر زہر دیکر شوہر کو قتل کردیا

 مقتول شاہد کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی، 42 سالہ شاہد کی 2 سال قبل اقصی سے شادی ہوئی
فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد میں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ طور پر زہر دیکر شوہر کو قتل کردیا۔تفصیل کے مطابق فیصل آباد کے چک 83 میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک خاتون نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اپنے شوہر کو کھانے میں زہر ملا کر دے دیا، جس کے نتیجے میں شوہر کی موت ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 25 سالہ اقصی کو اس واقعے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، مقتول شاہد کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی، 42 سالہ شاہد کی 2 سال قبل اقصی سے شادی ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے پر ملزمہ نے شاہد کو زہریلی چیز کھلا دی، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے اور تفتیش جاری ہے جبکہ مزید شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔اس سے قبل 18 اگست کو بھی فیصل آباد میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا تھا جہاں شوہر اور سسرالیوں نے گھریلو جھگڑے پر خاتون کو زہر پلا کر قتل کردیا، پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی میں بیوی کو زہر دیکر قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی شناخت فہیم کے نام سے ہوئی ہے، فہیم اور اس کے گھر والوں نے گھریلو جھگڑے پر خاتون کو زہر دیا گیا تھا۔