قصور (خصوصی رپورٹ) گھریلو جھگڑے پر باپ کی مبینہ فائرنگ سے 3 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی ، مطابق اٹھیل پور کے رہائشی محمد رضوان کی اہلیہ مقدس بی بی نے پولیس کو بیان دیا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران اس کے خاوند رضوان ولد احمد دین ڈوگر نے پسٹل سے فائرنگ کی۔ گولی مقدس بی بی کو لگنے کے بجائے ان کی 3 سے 4 سالہ بیٹی ماہین بی بی کو جا لگی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس تھانہ صدر قصور نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔