باہر نکلنے سے گریز اور گھروں اور عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں
دبئی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات میں نئے سال سے قبل گرد و غبار کے شدید طوفان کے خدشے کے باعث نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے عوام اور خاص طور پر گاڑی چلانے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہوائیں آنے والے دنوں میں حدِ نگاہ کو متاثر کر سکتی ہیں جس کے پیشِ نظر ڈرائیونگ کے دوران خطرناک صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو گرد آلود موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور گھروں اور عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عوام کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ موسم سے متعلق تازہ معلومات صرف سرکاری ذرائع سے ہی حاصل کریں