پیرس (آئی این پی )براعظم افریقہ میں فرانسیسی جزیرے کے اعلی حکومتی عہدیدار نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مایوٹ جزیرے پر سمندری طوفان چیدو کے باعث ہلاکتوں کی تعداد سیکڑوں ہے اور یہ ہزاروں تک پہنچ سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فرانس نے بحر ہند میں شدید تباہی کا شکار اپنے اس غریب سمندر پار علاقے میں امدادی ٹیمیں اور ضروری سامان روانہ کر دیا ہے