جڑواں شہروں میں شدید گرمی کے بعد گرد و غبار کا طوفان

تیز ہوائوں اور بارشوں کا سسٹم سندھ میں داخل ‘ کوٹری میں حادثات ‘ 2 افراد جاں بحق،25زخمی 
اسلام آباد(آئی این پی)بالائی علاقوں کے بعد سندھ میں بھی تیزہوائوں اوربارش کے سسٹم نے انٹری دے دی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دن بھر کی شدید گرمی کے بعد موسم نے کروٹ بدل لی، گردوغبار کا طوفان اور تیز ہوائیں چلنے لگیں، کوٹری میں تیزہوائوں اور بارش کے باعث حادثات میں 2 افرادجاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے جبکہ حیدرآباد، جامشورو سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل برس پڑے۔ محکمہ موسمیات نے کل شام ملک کے کئی علاقوں میں تیزہوائوں کا الرٹ جاری کردیا۔ملک کے بالائی علاقوں کے بعد اب سندھ بھی بارشوں اور تیز آندھی کے سسٹم کی لپیٹ میں آ گیا، حیدرآباد، جامشورو، اور کوٹری سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور آندھی کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے، جبکہ کوٹری میں مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور کم از کم 25 افراد زخمی ہو گئے۔