پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور عوامی خدمت کی علمبردار جماعت ہے، سید یوسف رضا گیلانی

 پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور عوامی خدمت کی علمبردار جماعت ہے، بیرونِ ملک پاکستانی جمہوری اقدار کے سفیر ہیں، بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور باصلاحیت قیادت کے حامل ہیں
 صدر مملکت آصف علی زرداری بھٹو شہداء کے ویژن کے مطابق قیادت کر رہے ہیں،ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کا عزم کرتے ہیں: چیئرمین سینیٹ کا امریکہ میں خطاب 
واشنگٹن (آن لائن)امریکہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر خالد اعوان کی جانب سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ دیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کی قیادت کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور عوامی خدمت کی علمبردار جماعت ہے، بیرونِ ملک پاکستانی جمہوری اقدار کے سفیر ہیں، بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور باصلاحیت قیادت کے حامل ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھٹو شہداء کے ویژن کے مطابق قیادت کر رہے ہیں۔ہم ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کا عزم کرتے ہیں ۔جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے پیپلز پارٹی کا عزم دوٹوک ہے۔پارٹی قیادت عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔خالد اعوان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کو امریکہ کے کامیاب دورے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔ خالد اعوان نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔