صدر آصف علی زرداری کی بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری

 گڑھی خدا بخش میں فاتحہ خوانی کی  اور پھول چڑھائے، صدر نے ایصالِ ثواب کیلئے دعا کی
لاڑکانہ ( آن لائن ) صدرِ مملکت  آصف علی زرداری  نے گڑھی خدا بخش میں واقع بھٹو خاندان کے فیملی مزار  پر حاضری دی۔صدر زرداری نے بھٹو خاندان کے مزاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، جس کے دوران انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو  اور دیگر خاندان کے افراد کی روح کی ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔اس موقع پر صدرِ مملکت نے مزاروں کی زیارت کے دوران پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں اور ان کے وڑن کو ملکی ترقی و خدمت کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے ۔