صدر آصف علی زرداری کا نوابشاہ میں بالو جا قبہ کا دورہ، والدین کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی

نوابشاہ(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نوابشاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بالو جا قبہ میں واقع اپنے والدین کے مزار پر حاضری دی۔دورے کے دوران صدرِ مملکت نے اپنے والدین کی قبروں پر پھول چڑھائے اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مزار پر حاضری دے کر والدین کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔