شہداء کے مزاروں پر فاتحہ خوانی، عقیدت کے پھول نچھاور، قومی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا
گڑھی خدا بخش ( آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش بھٹو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بھٹو خاندان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو اور دیگر عزیز و اقارب کے مزارات پر حاضری دی۔ انہوں نے قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔دورے کے دوران ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔