صدرمسلم لیگ ن نوازشریف اور مریم نواز دبئی پہنچ گئے

دبئی (آئی این پی) صدرمسلم لیگ ن نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز دبئی پہنچ گئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز دبئی میں 2 روز قیام کریں گے،میاں نواز شریف کی دبئی قیام کے بعد لندن روانگی بھی متوقع ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اگلے ماہ ہونے والی نواسے جنید صفدر کی شادی کے سلسلہ میں دبئی کے مہمانوں کو دعوت نامے دیں گے۔