بیسر میں قائد کاپرتباک اسقبال کیاگیا،ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
کاغان (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کاغان پہنچ گئے۔نوازشریف نے کاغان پہنچنے کے بعد سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)صلاح الدین سے ان کے بہنوئی سابق صوبائی وزیر سید اختر حسین شاہ کی وفات پر تعزیت کی ۔واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر سید اختر حسین شاہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ اس سے قبل قائد مسلم لیگ ن میا ں نواز شریف ناران سے بیسر پہنچے تھے جہاں ان کا پرتباک اسقبال کیاگیا،ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی تھیں۔