لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کیلئے دبئی چلے گئے۔ نواز شریف اور مریم نواز جاتی امرا سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔ اس دوران میاں نواز شریف جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں مقیم قریبی عزیزوں اور دیگر مہمانوں کو شادی کے دعوت نامے دیں گے۔دبئی میں قیام کے بعد نواز شریف کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔