جولائی سے نومبر تک ایک ہزار ارب کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا صرف 9.2 فیصد ہی منصوبوں پر خرچ ہو سکا:دستاویزات
اسلام آباد (آئی این پی )رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں، جولائی تا نومبر ترقیاتی منصوبوں پر صرف 91 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوئے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 349 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔دستاویز کے مطابق ایک ہزار ارب کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا صرف 9.2 فیصد ہی خرچ ہو سکا، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 68 ارب 41 کروڑ روپے خرچ ہوئے، صوبوں، خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 19 ارب روپیسیزیادہ اخراجات آئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 14 ارب 91 کروڑ روپیسے زیادہ خرچ ہوئے۔اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 8 ارب روپے خرچ ہوئے، وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 6 ارب روپے تک خرچ کئے گئے، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 43 ارب سے زیادہ کیاجراکی منظوری دیدی گئی 5ماہ میں ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں پر کوئی فنڈز خرچ نہ ہوسکے،