اسلام آباد(آئی این پی )رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترقیاتی اخراجات میں کمی، حکومت جولائی تا اکتوبر ترقیاتی منصوبوں پر صرف 81 ارب روپے خرچ کرسکی ۔جاری دستاویز کے مطابق 1100 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی میں سے 384 ارب 65 کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت تھی، جبکہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 63 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے،صوبوں اور مخصوص علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 25 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے، اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں پر 18 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔دستاویز کے مطابق آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 15 ارب 86 کروڑ ،اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں 4 ارب 70 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 25 کروڑ روپے ہی خرچ ہوسکے، جبکہ کابینہ ڈویژن کے کیلئے مختص 50 ارب میں سے 19 لاکھ روپے خرچ ہوسکے۔