انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کے لیے مینز اور ویمنز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
مینز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کے لیے انگلینڈ کے جو روٹ اور بھارتی باؤلر جسپریت بمرا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سری لنکا کے کمندو مینڈس اور انگلینڈ کے ہیری بروک بھی اس لسٹ میں ہیں۔ویمنز ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جنوبی افریقہ کی لارا مولوارٹ، آسٹریلیا کی انابیل سدر لینڈ، نیوزی لینڈ کی میلیکر اور سری لنکا کی چماری اتاپاتو شامل ہیں۔یہ نامزدگیاں آئی سی سی کی جانب سے ان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور عالمی سطح پر کرکٹ کے کھیل میں ان کی اہمیت کو تسلیم کرنے کے طور پر سامنے آئی ہیں۔