آئی سی سی نے اپریل 2025 کے مینز پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے اپریل 2025 کے مینز پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے اپریل 2025 کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں زمبابوے، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز شامل ہیں۔زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلائی۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز نے زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں اور 100 سے زائد رنز بنائے، جس کی بدولت بنگلہ دیش کو فتح حاصل ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے بین سیئرز کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو میچز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا۔پلیئر آف دی منتھ کا فیصلہ شائقین کے ووٹوں سے کیا جائے گا، اور ووٹنگ کے لیے آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جا کر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔