سبزیاں ، پھل مہنگے،برائلر کا مصنوعی شارٹ فال

سبزیاں 100، پھل 160روپے کلو تک مہنگے ،خریدار پریشان ،انتظامیہ سبزیاں ،پھل سرکاری نرخوں پر فروخت کرانیمیں ناکام
لاہور(کرائم رپورٹر) سبزیاں ، پھل سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت نہ ہوسکے ، خریداروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔چکن 14روپے کلو سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 5 سبزیوں کے نرخ بڑھے لیکن مارکیٹ میں سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی جاتی رہیں، بینگن 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 80 روہے کلو مقرر ، فروخت 120 روپے فی کلو تک ،پالک 5 روپے بڑھاکر ریٹ لسٹ میں 40 روپے کلو مقرر ، فروخت 70 روپے کلو تک، بھنڈی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 130 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 180 روپیکلو تک، گھیا کدو 20 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے کلو مقرر، فروخت 300 روپے تک اورگھیا توری 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ 100 روپے کلو مقر، مارکیٹ میں 150 روپے کلو تک فروخت ، سیب کالا کولو سرکاری قیمت 440 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 600 کلو تک ،کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے درجن مقرر ، درجہ اول کے کیلے کی فروخت 230 روپے فی درجن تک ، آڑو سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 290 روپے مقرر، مارکیٹ میں فروخت 350 روپے کلو تک ،جامن سرکاری ریٹ سٹ میں 370 روپے کلومقرر ،فروخت 420 روپے کلو تک ،آم سندھڑی سرکاری ریٹ لسٹ میں 235 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں یہی درجہ اول آم 300 روپے کلو تک جبکہ خوبانی موٹی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 260 روپے کلو مقرر، تاہم ماکیٹ میں فروخت 350 روپے کلو تک ہوئی۔ فارمی انڈے بھی مہنگے، ایک روپیہ بڑھاکر 245 روپے درجن مقرر ، مارکیٹ میں 260 روپے درجن تک انڈے بک رہے ہیں۔ادھر برائلر کے دام مرغی فروشوں کیلئے درد سر بن گئے، انتظامیہ کی جانب سے مصنوعی کمی کا انکشاف ہوا ہے ،معلوم ہواہے کہ برائلر کی بلیک مارکیٹنگ پھر شروع ہوگئی ، گزشتہ روز جاری ہونے والی سرکاری ریٹ لسٹ میں سستا لیکن ہول منڈی میں زندہ برائلر مہنگا۔ بلیک مارکیٹنگ کے باوجود حیران کن طور پر برائلر گوشت کی قیمت سرکاری ریٹ لسٹ میں 14 روپے سستا کرکے432 روپے کلو مقرر کردیا گیا ہے ۔