سبزیاں ، پھل مہنگے داموں فروخت

بھنڈی 280، ، گاجر چائنہ 70،بینگن80،پالک 60 روپے کلو بکتی رہی ، سبزیاں سرکاری نرخوں میں بھی مہنگی 
لاہور(  کرائم رپورٹر) سرکاری ریٹ لسٹ میں 5 سبزیوں کے دام بڑھادیئے گئے ، بینگن 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 55 روپیکلو مقرر ، لیکن مارکیٹ میں فروخت 80 روپے فی کلو تک ،کھیرا 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 45 روپے مقرر ، مارکیٹ میں فروخت 80 روپیکلو تک ،پالک 5 روپے بڑھاکر ریٹ لسٹ میں 30 روپے کلو مقرر کی ?، مارکیٹ میں فروخت 60 روپے کلو تک اور بھنڈی 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 175 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 280 روپیکلو تک ، گاجرچائنہ 5 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 45 روپے کلو مقرر ، پرچون بازاروں میں فروخت 70 روپے فی کلو تک ہورہا ہے?، مہنگے پھل سستے نہ ہوسکے،پوش علاقوں میں درجہ اول کے پھلوں کے منہ مانگے ،دام جبکہ پسماندہ علاقوں میں مکس درجوں کے پھل بھی عوام.کی قوت خرید سے باہر،سیب کالا کولو سرکاری قیمت 325 روپے کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول سیب کی فروخت 450 کلو تک ،کیلا درجہ اول سرکاری ریٹ لسٹ میں 250 روپے درجن مقرر ، درجہ اول کے کیلے کی فروخت 280 روپے فی درجن تک ، امرود سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 145 روپے مقرر، مارکیٹ میں فروخت 200 روپے کلو تک ،لوکاٹ سرکاری ریٹ لسٹ میں 200 روپے درجن مقرر، مارکیٹ میں یہی لوکاٹ درجہ اول کی فروخت 400 روپے درجن تک ،گرما سرکاری ریٹ لسٹ میں 85 روپے کلو مقرر ، فروخت 130 روپے کلو تک ،خربوزہ سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 100 روپے کلو مقرراور پرچون بازاروں میں 130 روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا ہے۔