پاکپتن (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر پولیس نے نواحی گا ئوں 46 ای بی میں شادی کے فنکشن میں فحش ڈانس اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ڈی پی او طارق ولایت نے نوٹس لیکر تھانہ صدر پولیس کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، تھانہ صدر پولیس نے فائرنگ میں ملوث6ملزموں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ، فحش ڈانس اور سا ئونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔