انتہائی خوف کے باعث نیتن یاہو کا زیرِ زمین آپریشن، پروسٹیٹ نکال دیا گیا

انتہائی خوف کے باعث نیتن یاہو کا زیرِ زمین آپریشن، پروسٹیٹ نکال دیا گیا

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے حال ہی میں ایک پروسٹیٹ کے آپریشن سے گزرے ہیں جو اسپتال کے زیرِ زمین وارڈ میں کیا گیا۔

 اس آپریشن کی وجہ نیتن یاہو کی عمر اور صحت کی پیچیدگیاں تھیں، کیونکہ ان کی عمر 75 سال ہے اور گزشتہ سال ان کے دل میں پیس میکر نصب کیا گیا تھا۔ آپریشن تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا، اور یہ ایک احتیاطی تدبیر کے طور پر زیرِ زمین وارڈ میں کیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔آپریشن کے بعد نیتن یاہو کو کچھ دنوں تک اسپتال کے اس زیرِ زمین وارڈ میں رہنا ہوگا تاکہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے اور مکمل صحت یابی ہو سکے۔

 اس دوران، وزیرِ انصاف یاریو لیون نے عبوری وزیرِ اعظم کے طور پر نیتن یاہو کی سرکاری ذمہ داریوں کو سنبھال لیا ہے۔نیتن یاہو کی صحت کے حوالے سے خصوصی نگرانی کی جارہی ہے اور ان کے ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ آپریشن کامیاب رہا ہے اور وہ جلد مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔