خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت، ضلع کلام میں منفی 5 ڈگری تک درجہ حرارت

خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت، ضلع کلام میں منفی 5 ڈگری تک درجہ حرارت

پشاور: خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت بڑھ گئی، ضلع کلام میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم جاری ہے، جبکہ بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت منفی 2 سے منفی 5 تک ریکارڈ ہوا۔