ملک میں سردی کی شدت، زیارت میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا

ملک میں سردی کی شدت، زیارت میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، خصوصاً بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق، بلوچستان کے بیشتر علاقے سرد اور خشک رہیں گے، اور پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کا سامنا رہے گا۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ اور ژوب میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سبی میں 3 اور تربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔

 نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جب کہ چمن میں بھی منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گوادر میں 13 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا۔یہ سردی کی شدت صوبے کے مختلف علاقوں میں رہائشیوں کی زندگی کو متاثر کر رہی ہے، اور لوگ سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔