محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جہاں درجہ حرارت مسلسل گر رہا ہے۔
دیر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری، پارہ چنار میں منفی 2 ڈگری اور مالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کالام میں سردی کی شدت سب سے زیادہ رہی، جہاں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گر گیا۔ دیگر علاقوں میں کاکول کا درجہ حرارت 0 ڈگری، چترال 1 ڈگری اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پشاور میں بھی موسم سرد ہو گیا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ کچھ مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گرم لباس پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔