امریکا میں طیارہ حادثے کا شکار ویتنامی پائلٹ کا آخری پیغام منظر عام پر آگیا

امریکا میں طیارہ حادثے کا شکار ویتنامی پائلٹ کا آخری پیغام منظر عام پر آگیا

ویب ڈیسک: امریکی ریاست انڈیانا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 44 سالہ ویتنامی نژاد خاتون پائلٹ این تھو نیوین ہلاک ہوگئیں۔

 حادثے سے قبل ان کا سوشل میڈیا پر دیا گیا آخری پیغام وائرل ہوگیا۔

 آخری پیغام:
حادثے سے قبل فیس بک پر اپنی ویڈیو میں این تھو نیوین نے کہا:"میں آج انڈیانا سے پنسلوانیا کے لیے اپنی دوسری پرواز پر روانہ ہو رہی ہوں اور کافی خوش ہوں۔""یہ صرف ایک پرواز نہیں بلکہ ایک مشن ہے، اگلی نسل کی ایشیائی خواتین پائلٹس اور انجینئرز کے لیے۔ آئیے ہم سب آگے بڑھتے رہیں۔"
 حادثے کی تفصیلات:
این تھو نیوین دنیا کا تنہا چکر لگانے والی پہلی ویتنامی خاتون پائلٹ بننے کے مشن پر تھیں۔ان کا طیارہ انڈی ساؤتھ گرین ووڈ ایئرپورٹ سے روانگی کے فوراً بعد کریش ہوا۔طیارہ فضا میں گھومتا ہوا ایک پیٹرول پمپ کے پیچھے گرا، حادثے کے وقت پائلٹ طیارے میں تنہا تھیں اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔
 پس منظر:
این تھو نیوین نے یہ سفر 27 جولائی کو امریکی شہر اوشکوش، وسکونسن سے شروع کیا تھا۔انڈیانا کے بعد ان کی اگلی منزل پنسلوانیا تھی، تاہم حادثہ روانگی کے فوراً بعد پیش آ گیا۔