سینچورین(نیٹ نیوز)سینچورین ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، جنوبی افریقا نے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں پر 27 رنز بنا لیے سینچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا نے 147 رنز کے تعاقب میں 27 رنز بنا لیے اور اس کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل پاکستان نے دوسری اننگ میں پاکستان کی ٹیم 237 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوگئی۔سینچورین میں میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا۔ پاکستان نے 88 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا ا?غاز کیا۔ 153 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 50 رنز بناکر ا?و?ٹ ہوگئے۔ جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ محمد رضوان 3، سلمان ا?غا 1، عام جمال 18، نسیم شاہ 0، سعود شکیل 84 اور محمد عباس 0 رن بالترتیب بنا کر ا?ؤٹ ہوئے۔ پروٹیز کی جانب سے مارکو جینسن نے 6، کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ ڈین پیٹرسن اور کوبن بوش نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنا لیے ہیں۔ ایڈن مارکرم 22 اور کپتان ٹیمبا بووما 1 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 جبکہ خرم شہزاد نے 1 وکٹ حاصل کی۔