سینچورین ٹیسٹ :پاکستانی ٹیم211پرڈھیر‘جنوبی افریقہ کے82 رنز

پاکستان کے کامران غلام  54 ‘عامر جمال28‘محمد رضوان27اور بابراعظم4 رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے

سینچورین(مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے جبکہ 129 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔سینچورین میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔محتاط انداز میں آغاز کرنے کے باوجود پاکستانی بیٹنگ لائن جنوبی افریقی بولنگ کا زیادہ دیر تک سامنا نہ کر سکی اور 211 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے کامران غلام 54 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ عامر جمال 28، محمد رضوان 27، کپتان 17، سعود شکیل 14، صائم ایوب 14، خرم شہزاد 11، بابر اعظم 4 رنز اور نسیم شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔محمد عباس 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دن کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے۔ ٹرسٹن اسٹبز 9، رائن رکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 جبکہ محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔