لاہور(سپورٹس ڈیسک)اسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ دوسرے دن ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 141رنز بنا لی رشبھ پنت 61 اور واشنگٹن سندر 6 رنز بنا کر ناٹ ا?ؤٹ ہیں۔بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف مجموعی برتری 145 رنز ہو گئی ہے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پیٹ کمنز اور ویبسٹر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پہلی اننگز میں بھارت 185 اور آسٹریلیا 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔