ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ

جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 7.607 ارب ڈالر زرمبادلہ موصول 
 فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کا اضافہ ریکارکیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبرتک کی مدت میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے ملک کو 7.607 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کیمقابلہ میں 11 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کا حجم 6.884 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔نومبر میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات کا حجم 1.461 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سا ل نومبر میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات سے ملک کو 1.319 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اکتوبر کے مقابلہ میں نومبر میں ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی کمی ہوئی۔ اکتوبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.626 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو نومبر میں کم ہو کر 1.461 ارب ڈالر ہو گئی۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملکی برآمدات میں مجموعی طور پر 12.8 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔