فارمی انڈوں کی قیمت329روپے فی درجن پر مستحکم ،برائلر591روپے کلو بکتا رہا
لاہور (خصوصی رپورٹ )شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 29روپے اضافے سے591روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 20روپے اضافے سے408روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت329روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔برائلر گوشت کی قیمت میں 8روز میں123روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔