لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 8 روپے کلو سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھ گئی۔چکن 8 روپے کلو سستا ہونے کے بعد 482 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 490 روپے کلو تھی۔زندہ برائلر کی قیمت میں5روپے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد تھوک ریٹ 319 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 333 روپے کا ہو گیا ۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے 345 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ۔