روٹی کی مہنگے داموں فروخت

 چیکنگ کیلئے صرف 70 مجسٹریٹ ، متعدد تندوروں پر روٹی 14کی بجائے 16روپے میں بکنے لگی ، 
لاہور (کرائم رپورٹر )70 سے زائد مجسٹریٹس کے لئے ایک لاکھ 48ہزار اشیائے ضروریہ کی دکانوں کی چیکنگ نا ممکن۔شہر میں دس ہزار تندور ،چار سو میگا سٹورز کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ نہیں ہو رہی۔شہر کے متعدد تندوروں پر14روپے کی سادہ روٹی 16روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔بیف اور مٹن سرکاری نرخ سے دوگناہ زیادہ فروخت ہو رہا ہے۔دالیں ،سبزیاں ،سرخ و سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نہ رک سکا۔دہی اور دودھ مہنگے داموں کھلے عام فروخت کئے جا رہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے چھاپوں پر ایف آئی آر کا اندراج کرایا گیا۔ دکاندار اشیائے ضروریہ پر پانچ روپے سے دس روپے منافع کما رہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1568 مقامات کی چیکنگ، 06 مقدمات کا اندراج کیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت 14 روپے پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔