لاہور میں روٹی اور نان کی قیمتوں پر تنازع برقرار، مہنگے داموں فروخت

 روٹی کا وزن بھی کم اور معیار بھی غیر معیاری ، سادہ نان کی قیمت بھی 20  سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی،قیمت بڑھانے کا کوئی جواز نہیں:صارفین
لاہور (آئی این پی)لاہور میں سرکاری نرخ کے باوجود روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں۔صارفین کے مطابق شہر میں سرکاری قیمت 16 روپے ہونے کے باوجود روٹی 20 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ روٹی کا وزن بھی کم اور معیار بھی غیر معیاری ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ سادہ نان کی قیمت بھی 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے فوڈ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا، آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے اور قیمت بڑھانے کا کوئی جواز نہیں